بھٹکل:3؍فروری (ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ سے گزرنے والی قوم شاہراہ سے متصل وینکٹاپور اسکول کے قریب ڈیوائیڈر اور بس اسٹائنڈ کی تعمیر کا مطالبہ لےکر کرناٹکا سوابھیمانی کرانتی سنگھا بھٹکل شاخ کی جانب سے بھٹکل تحصیلدار کے توسط سے ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے نام میمورنڈم سونپاگیا۔
میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وینکٹاپور شاہراہ پر موجود ڈیوائیڈر عوام کے لئے بند کئےجانے سے عوام کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ اس سلسلےمیں متعلقہ افسران کو ہدایت دی جائے کہ بند کردہ ڈیوائیڈرکو دوبارہ عوام کے لئے کھولا جائے۔ اور اس سے قبل وہاں موجود رہے بس اسٹائنڈ کی دوبارہ تعمیر کرنے کےلئے متعلقہ محکمہ جا ت کو حکم دیا جائے۔
وینکٹاپور ، ہیبلے ، کوکنیر ، جالی تک جانے والے طلبا کو ڈیوائیڈر نہ ہونے سے بہت زیادہ تکلیف ہورہی ہے۔ اس سلسلےمیں مناسب احکامات جاری کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ اس موقع پر ضلع صدر کمار نائک، تعلقہ صدر اشوک نائک، ضلع نائب صدر کے ایم شریف، ضلع جنرل سکریٹری سید علی ، وینکٹیش نائک، رام چندر گونڈا، سریش نائک اور انتھونی لوئس وغیرہ موجود تھے۔